اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج پر گشت کے دوران مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں امریکہ کے 2 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی فوجی افغان اہلکاروں کے ہمراہ صوبہ ننگرہار میں مسلح افراد کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران مسلح افراد نے قافلے کو گھیرے میں لے لیا اور اس دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ امریکی فوج کی جانب سےجاری بیان کے مطابق امریکی فوجی دہشت گرد گروپ کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے جس کے دوران 2 اہلکار ہلاک ہوگئے تاہم ہلاک اہلکاروں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
.......
/169